• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات

Newly Appointed Cm Sindh Murad Ali Shah Meet Bilawal Bhutto
سندھ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور پارٹی قیادت کی جانب سے سندھ کے چیف ایگزیکٹیو کے طور پر خدمات کے لیے ان پر اعتماد کرنے کا شکریہ ادا کیا انہوں نےیقین دلایا کہ وہ اپنی تمام قابلیت اور توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے سندھ کو ملک کا بہترین صوبہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ان کے تمام سیاسی کیریئر میں محنت اور وفاداری کوبھی سراہا اور کہا کہ پارٹی کارکنان اور رہنما پارٹی کا اہم اثاثہ ہونے پر ان کو خراج تحسین پیش کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ وہ سندھ میں انفرااسٹرکچر کی ترقی، تعلیم ، صحت اور امن امان پر زیادہ توجہ دے۔ اس موقع پر نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو یقین دلایا کہ وہ اپنے والد مرحوم سید عبداللہ شاہ ، اپنے سابقہ ہم منصب سید قائم علی شاہ اور دیگر سینئر رہنماؤں کی کارکردگی سے گائیڈ لائین لینے کی کوشش کروں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں اپنی قابلیت، تخلیقی قوت، محنت اور ذمیداری کے ساتھ پیپلزپارٹی کے پرچم تلے سندھ کے عوام کی خدمت اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے تجدیدانہ آئیڈیاز استعمال کروں گا۔
تازہ ترین