امریکی ریاست مشی گن کے علاقے فلنٹ میں مضر صحت پانی عوام کو دینے کے الزام میں چھ حکومتی ملازمین کو گرفتار کرلیاگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد نے صحیح معلومات حکومت کو دینے کے بجائے چھپائی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلنٹ کا پانی پینے کے قابل تھا جبکہ پانی مضر صحت اور زہریلا تھا۔
پانی پینے کے بعد کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
فلنٹ ایڈمنسٹریٹر مائیکل گاسگو نے تفتیش کاروں کے ساتھ تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔