• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود کو صف اول کی اداکارہ کے طور پر دیکھنا چاہتی ہوں، پریانکا

Priyanka Chopra Wants To See Herself As List A Actress
بالی ووڈمیں جنگلی بلی کے نام سے مشہور سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کہتی ہیںکہ بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ میں خود کوصف اول کی اداکارہ کے طور پر ہی دیکھنا چاہتی ہوں۔

پیرس میں اپنے امریکی ڈرامے Quantico کی پروموشن کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کی ایک معروف اداکارہ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میری یہ خواہش ہے کہ جہاں بھی کام کروں گی اپنا معیار قائم رکھوں گی۔ 34 سالہ سابقہ مس ورلڈ اپنے کیریئر کو مزید بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

Quantico میں انہوں نے ایلکس نامی ایک امریکی جاسوس کا کردار ادا کیا ہےجس کی دوسری سیریز ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین