• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مندر میں چڑھاوے کے طور پر شیئرز کی وصولی

Shares Being Offered In India Temples
کیش نہیں ہے تو کیا ہوا شیئرزبھی وصول کیے جاتے ہیں، بھارتی مندر نے چڑھاوے کے طور پر کمپنی کے حصص بھی وصول کرنے شروع کردیئے۔

مندروں میں ناریل ،دودھ اور پیسے کے چڑھاوے تو ایک عام سی بات ہے لیکن بھارت میں ایک ایسا مندر بھی واقع ہے جو کمپنی کے حصص چڑھاوے کے طور پر وصول کرتا ہے۔

بھارتی شہر میں واقع سدھی وینائیک مندر کی انتظامیہ نے ایک بینک اکاؤنٹ کھلوایا ہے جس میں عبادت کیلئے آنے والے پیسوں کے بجائے کمپنی کے شیئرز اور سیکورٹی بانڈزچڑھاوے کے طورپر جمع کرواسکتے ہیں۔

مندر کی انتظامیہ کے مطابق یہاں عبادات کیلئے آنے والے بیشتر افراد امیر اور کھاتے پیتے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کی وجہ سے یہ پیشکش متعارف کروائی گئی ہے۔
تازہ ترین