• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالی کیلے ٹیسٹ: آسٹریلیا 83رنز پر3مزید 185رنز درکار

Australia 83 For 3 Needs 185 More Runs In Pallekele Test
سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی 3میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ اب اختتامی اور دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنا لئے ہیں۔ کپتان اسمتھ 26 اور ووجز 9 پر ناٹ آوٹ ہیں۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم 353 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ کوشل مینڈس نے شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے 176رنز بنائے۔

کھیل کے آخری روز سری لنکا کو جیت کے لیے 7وکٹیں اور آسٹریلیا کو مزید 185رنز درکار ہیں۔
تازہ ترین