• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرایجنسی : باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،15 افراد جاں بحق

Khyber Agency Wedding Car Incident 15 Killed
خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں باراتیوں کی گاڑی اُلٹ گئی، حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

لیویز ذرائع کے مطابق بازار ذخہ خیل کے قریب باراتیوں کی پک اپ تیزرفتاری کے باعث اُلٹ گئی اور قریبی برساتی نالے میں جاگری ، حادثے میں 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کو پشاور کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ۔
تازہ ترین