• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیں مظالم جاری،مزید ایک کشمیری شہید،100 زخمی

Occupied Kashmir Atrocities More Kashmiri Martyred 100 Injured
مقبوضہ کشمیرمیں قابض افواج کے مظالم جاری ہیں، 23 ویں روزبھی کشیدگی برقرار ہے، بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید ایک کشمیری شہیداور 100سےزائد افراد زخمی ہوگئے۔کئی علاقوں میں آج بھی کرفیو ہے۔حریت رہنماؤں کی اپیل پر ہڑتال میں اتوار تک توسیع کردی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی برقرار ہے،بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید ایک کشمیری شہیداور 100 سے زائدافراد زخمی ہو گئے ۔ حریت رہنماؤں نے ہڑتال کی اپیل 31جولائی تک بڑھادی ۔

سری نگر ، ضلع کپواڑہ اور گندربال سمیت وادی کے کئی علاقوں میں کرفیو کے باوجود ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا ۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کی کال31جولائی تک بڑھادی ہے جبکہ سید علی گیلانی سمیت متعدد حریت رہنما گھروں میں نظر بند ہیں ۔

ادھر امریکا کا کہنا ہے بھارتی جارحیت پر تشویش ہے، مودی سرکار اقلیتوں کی حفاظت کےلیےہرممکن اقدامات کرے۔
تازہ ترین