• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں میں کالعدم تنظیم کا شرپسند گرفتار، بارودی مواد برآمد

Terrorist Banned Outfit Arrested In Bannu Explosives Material Recovered
اسپیشل پولیس یونٹ نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک رکن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق رحیم اللہ بنوں پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

رحیم اللہ کو حمیدی روڈ حسن خیل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ رحیم اللہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے 3کلو گرام بم بھی برآمد ہوا ہے جو بنوں میں تخریب کاری کی کارروائی کرنا چاہتا تھا۔

ملزم سے ابتدائی تحقیقات کی جارہی ہے جسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ملزم مقامی پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث تھا۔ ملزم سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔
تازہ ترین