• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں غربت ، 41فیصد شہریوں کے پاس کھانے کے پیسے نہیں

Russian Poor Citizens Have No Money For Food
روس میں غربت کا یہ حال ہے کہ چالیس فی صد سے زائدخاندانوں کے پاس غذائی اشیا اور کپڑوں کے اخراجات پورے کرنے کے لئے بھی کوئی مالی وسائل موجود نہیں۔

’ماسکو ٹائمز ‘ کے مطابق روس کے اسکو ل آف اکنامکس کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق روسی خاندان اپنی بنیادی ضروریات زندگی کےلئے پیسے کی تلاش میں رہتے ہیں۔

اکتالیس فیصد روسی شہریوں نے کہا کہ ان کے پاس کھانے اور پہننے کے لئے کچھ نہیں اور ان کے پاس ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوئی پیسہ نہیں جبکہ 23فی صد نے اپنے مالی حالات کو ناقابل برداشت بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت غریب ہیں۔

سروے کے مطابق شہریوں کے پاس غذا،جوتے اور فرنیچر جیسی ضروریات کےلئے وسائل میسر نہیں ۔ رپورٹ کے مطابق روس میں غربت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔19فی صدروسی خط غربت سے نیچے زندگی گزارتے ہیں۔
تازہ ترین