• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے تعاون سےلکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

Geo Lux Style Awards Colorful Ceremony
فلم اور ٹی وی کے ستاروں اور میوزک اور فیشن کے نامور چہروں سے سجے لکس اسٹائل ایوارڈ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہوا۔

ریڈ کارپٹ کی رنگا رنگ گہما گہمی کے بعد شو کا باقاعدہ آغاز گلوکاراورانٹرنیشنل اسٹار علی ظفر کی پر فارمنس سے ہوا جنہیں پہلی مرتبہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی میزبانی کا ذمہ بھی سونپا گیا۔

مختلف شعبوں کے ایوارڈز کی مناسبت سے طنزو مزاح سے بھرپور خا کوں اور گفتگو کے علاوہ رنگا رنگ ڈانس پرفارمنس بھی شو کا حصہ رہیں۔

کل 28شعبوں کی کامیابی اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے 2015کے اہم ونرز میں ٹیلی ویژن کے بڑے ونرز میں ماہرہ خان، فیصل قریشی اور ہدایتکار انجم شہزاد ، بینڈ سلو سپن نوری اور علی ظفر اور فیشن کے بڑے ونرز میں امیر عدنان اور فراز منان کے نام شامل ہیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کا یہ پندرہواں جشن عنقریب جیو پر نشر کی جائے گا۔
تازہ ترین