• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی لڑکی سے محبت ، پاکستانی لڑکے کو شادی کے باوجودقید کی سزا

Pak National Gets One Year Jail For Illegal Stay
رفیق مانگٹ..... سوشل میڈیا پر محبت میں گرفتار پاکستانی لڑکا بھارتی لڑکی سے شادی کےلئے مدھیہ پردیش پہنچا جہاں اس نے شادی کی پھر اسے ایک سال کےلئے جیل میں ڈال دیا گیا ،آئندہ ماہ اس کی سزا ختم ہو جائے گی۔

بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا ‘کے مطابق بھارت میں ایک پاکستانی اکبر شاہ کو ایک سال قید کی سزا سنا ئی گئی ۔ یہ سزا بھارت میں غیر قانونی قیام کے جرم میں کورٹ نے سنائی۔

پاکستانی شہری اکبر شاہ کے ویزے کی مدت گیارہ جولائی 2014کو ختم ہو گئی تھی اس کے باوجود اس نے بھارت میں قیام رکھا۔ اکبر کو خفیہ معلومات پر اگست 2014میں گرفتار کرلیا گیا اورچیف جوڈیشل مجسٹریٹ جتیندر سنگھ کشواش نے سزا سنا دی۔ سماعت کے دوران ملزم جیل میں رہاتاہم اس کی قید اگلے ماہ ختم ہو جائے گی۔

ا کبر کی بھارتی لڑکی سے دوستی کا آغاز ہوا جو محبت اور شادی کے فیصلے تک جا پہنچی اور یو ں اکبر شادی کےلئے بھارت جا پہنچا اور ان کی شادی ہو گئی اب ان کا ڈیڑھ سال کا بیٹا بھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی لڑکی اور اکبر کے خاندان ایک دوسرے کو جانتے تھے اور شادی 23جنوری2013کو منعقد ہوئی۔ شادی کے بعد اکبر بھارت میں ہی رہ رہا تھا۔
تازہ ترین