• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صوبے ہلمند کے ایک ضلع پر طالبان کا قبضہ

Taliban Again Capture The District Of Afghan
افغان صوبے ہلمند کے ایک ضلع پر طالبان نے قبضہ کر لیا، ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ ہلمند میں ایک اہم ضلع میںشدید لڑائی میں 20سے زائد پولیس اہلکا ر مارے گئےجس کے بعد افغان فورسز طالبان کے ہاتھوں پسپا ہو گئی اور اب ضلع طالبان کے قبضے میں چلا گیا ہے۔

صوبائی کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمجید اخونزادہ نے تصدیق کی کہ کانشین ضلع پر طالبان کا قبضہ ہو گیا ہے۔

اس ضلع کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے اور پوست کی پیداوار کے لحاظ سے مشہور ہے، یہ منشیات کی اسمگلنگ کے لئے ایک اہم راستہ ہے۔

نٹیلی جنس ایجنسی کے ضلعی پولیس سربراہ اور نائب سربراہ طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں شدید زخمی ہیں۔
تازہ ترین