• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایدھی سینٹر نے عبداللہ کونانی کے حوالے کردیا

Karachiedhi Center Handed Over Abdullah To His Grand Mother
ایدھی سینٹر نے کراچی میں دو ماہ سے زائد گزارنے والے ننھے عبداللہ کو عدالتی حکم پر اس کی نانی کے حوالے کردیا ۔ نانی کے ہمراہ خالہ اور ماموں بھی عبداللہ کو لینے ایدھی ہوم پہنچے ۔

ایدھی سینٹر کے بورڈ پر عبداللہ کا نام تو موجود ہےلیکن اب عبداللہ یہاں موجود نہیں۔2 ماہ 5 دن پہلے ننھے عبداللہ کو رضوان نامی شخص ایدھی سینٹر چھوڑ گیا تھا جب سے عبداللہ کے دن رات یہیں گزر رہے تھے۔

ماں کے قتل کی خبر کے بعد عبداللہ کی حوالگی کا معاملہ مشکل ہوگیا تھاتاہم آج عبداللہ کو عدالتی حکم پر اس کی نانی بی بی شمیم کے حوالے کردیا گیا ۔نانی کے ہمراہ عبداللہ کی خالہ اور ماموں بھی ایدھی سینٹر پہنچے تھے۔ عبداللہ کی خالہ اپنی بہن کی آخری نشانی پاکر بہت خوش نظر آئیں۔

ایدھی سینٹر سے عبداللہ تو چلاگیا لیکن اس کا خیال رکھنے والی ایدھی رضاکار وں کے لیے اپنی معصوم یادیں چھوڑ گیا ہے۔

عبداللہ کے ماموں عمر کا کہنا تھا کہ اس کے والد جب چاہیں بچے سے ملنے آسکتے ہیں۔
تازہ ترین