• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کانگو کےمریض کا علاج کرنے والا ڈاکٹر چل بسا

Karachidoctor Died Who Treated Congo Patients
بہاولپور میں کانگو کےمرض کاعلاج کرنے والا ڈاکٹر کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگیا۔مزید 3ڈاکٹر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج ہیں۔

بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال کے 4 ڈاکٹروں میں کانگو وائرس کی تصد یق ہوئی تھی۔

محکمہ صحت کے فوکل پر سن ڈاکٹر ظفر مہدی کے مطابق 28 جولائی کو ڈاکٹر عالم ،ڈاکٹر اویس اور ڈاکٹر صغیر احمد کو کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں داخل کر ایا گیا جہاں آج ڈاکٹر صغیر احمد انتقال کر گئے دیگر دو ڈاکٹراسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق تینوں ڈاکٹر وکٹوریہ اسپتال بہا ولپور میں کانگو کے مریض کا آپریشن کررہے تھے جہاں سے انہیں وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

دوسری جانب ڈاکٹر صغیر احمد کے اہل خانہ کے مطابق آج چوتھے ڈاکٹر گلزار کو بھی بہا ولپور کے کانگو وائرس کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق کانگو کا مرض جانور سے انسان کو منتقل ہو تا ہے جس کی علامات میں بخار،متلی،سستی اور خون کا نکلنا شامل ہے۔
تازہ ترین