• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Around The World Friendship Day Today
پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد دوستی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جبکہ اس کا باقاعدہ آغاز 1958میں پیراگوائے سے ہوا۔

گو کہ امریکہ سمیت دوسرے چند ممالک میں یہ دن 1919سے منایا جارہا ہے، لیکن بعد میں یہ دن دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر گیا، جس پر 27اپریل 2011ءکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو ہر سال باقاعدگی کے ساتھ 30جولائی کو منانے کا فیصلہ کیا۔

دوستی انسان کے عزیز ترین رشتوں میں سے ایک ہے اور دنیا میں اصل غریب تو وہ ہے کہ جس کے پاس کوئی مخلص دوست نہیں ہے۔

آج کی تیز رفتار زندگی میں یہ دن یوں بھی کافی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دن دوستوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا بہانہ مل جاتا ہے تاکہ اس انمول رشتے کو مزید تقویت دی جاسکے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ دوستی کے انمول اور لازوال رشتے کو وقت اور حالات کی نذر کرنے سے بچایا جائے اور اسے ہر موسم ، رنگ ،تہوار ،خوشی اور غمی میں یاد رکھ کر مضبوط کیا جائے۔
تازہ ترین