• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Indian Army Kills Three Young Kashmiris
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے، نائب وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کہتے ہیں کہ 8جولائی کے آپریشن میں برہان وانی کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

حریت رہنماؤں نے مقبوضہ وادی میں جاری ہڑتال میں 5اگست تک توسیع کردی،مقبوضہ وادی میں بائیسویں روز بھی کرفیو نافذ رہا، دوسری طرف حریت رہنماؤں کی اپیل پر وادی میں ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ روز اور آج کے احتجاج میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید تین کشمیریوں کے شہید ہونے کے بعد 23دنوں میں شہداء کی تعداد 60سے تجاوز کرگئی ہے، 6ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہیں جبکہ پیلیٹ گنوں کا شکار ہونے والے ڈیڑھ سو معصوم کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین