• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں رینجرز اختیارات معاملہ ہر بار متنازع بنا دیا جاتا ہے، نثار

Rangers Powers Issue In Sindh Is Made Controversial Every Time Nisar
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سندھ میں جب بھی رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ آتا ہے تو کسی خاص کیس کی وجہ سے اسے متنازع بنادیا جاتا ہے۔

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ رینجرز کو بلائیں مگر اختیارات نہ دیں،رینجرز کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے اوررہے گی۔

چوہدری نثار کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کی آمد سے رکاوٹیں دور ہو جائیں گی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ معاملہ آج یا کل تک حل کر لیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رینجرز نے کراچی میں امن کے قیام کے لیے قربانیاں دی ہیں، امید ہے نئے وزیراعلیٰ کے آنے سے حالات بہتر ہوں گے۔

دوسری جانب نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آج یا کل تک حل کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین