• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر :فیس بک پر لڑکی کی تصویر کا تنازع،3 افراد ہلاک

Egypt Dispute On Girls Picture On Facebook 3 Killed
مصر میں لڑکی کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کرنے پر دو خاندانوں کے درمیان مسلح تصادم میں تین افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

مصری میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک مسلح تصادم آج مصر کے دیہاتی علاقے کا ڈویژن دشنا میں واقع فاؤ بحری نامی گاؤں میں ہوا جہاں پر ایک لڑکی کی تصویر فیس بک پر پوسٹ کرنے پر دو خاندانوں کے درمیان کئی مہینوں سے تنازع چل رہا تھا۔

تنازع کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب دونوں خاندان کے مسلح افراد آمنے سامنے کھڑے ہوگئے، دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں دو بھائی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ میں شریک دیگر افراد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تازہ ترین