• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈونچر سے بھرپورنئی فلم ’ونڈر وومن‘کانیا ٹریلر جاری

Hollywood Film Wonderwomen New Trailer Released
مارول سپر ہیرو ز میں سب سے زیادہ مشہور خاتون کردار ونڈر وومن کے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وڈ فینٹسی ایڈونچر فلم '’ونڈر وومن ‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

پیٹی جینکنز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الینا انایا، رابن رائٹ،کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر،ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پاؤل ، لیزا لووین اور فلورینس سونبا شامل ہیں۔

چارلس روون ، زیک سینڈر اورڈیبورا سینڈر کی مشترکہ پروڈیوز کردہ اس فلم کی کہانی ڈیانا نامی ایک ایسی جنگجو خاتون کے گِرد گھوم رہی ہے جو دور دراز ایک جزیرے پر پرورش پاتی ہے تاہم ایک دن اچانک ایک پائلٹ جہاز کریش ہوجانے پر جزیرے پر پہنچ جاتا ہے ۔

یہ پائلٹ دوسری جنگِ عظیم کے دوران اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر جزیرے پر پہنچتا ہے تو ڈیانا کر دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے جسے لے کرپائلٹ اپنی دنیا میں پہنچتا ہے تو غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل یہ خاتون ونڈر وومن بن کرجنگ کو روکنے کی کوشش میں کرتی ہے ۔

50ملین ڈالر لاگت سے بننے والی مارول اسٹوڈیوز کی ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی فینٹسی فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت آئندہ سال2جون کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین