• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں ارشد وارثی کی لیجنڈ آف مائیکل مشرا پرپابندی

Indian Punjab Ban Arshad Warsi Movie Legend Of Micheal Mishra
بھارتی پنجاب کی حکومت نے بالی ووڈ کے کامیڈی ہیرو ارشد وارثی کی نئی آنے والی فلم لیجنڈ آف مائیکل مشراپر پابندی عائد کردی ہے۔

گزشتہ دنوں بالی ووڈ اسٹار ارشد وارثی کی نئی آنے والی فلم لیجنڈ آف مائیکل مشرا میں متنازع ڈائیلاگ کے باعث انتہا پسند ہندئوئوں نے اداکار کو زندہ جلانے کی دھمکیاں دی تھیں تاہم اب فلم اپنی ریلیز سے قبل ہی کئی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کی حکومت نے ریاست بھر کے سنیما گھروں کو حکم دیا ہے کہ اس فلم کو نمائش کے لیے پیش نہ کیا جائے ۔

رپورٹس کے مطابق ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ فلم لیجنڈ آف مائیکل مشراکے کچھ مناظر متنازع ہیں، جس پر سوسائٹی نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا لہذا فلم پر 2 ماہ کے لیے پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم لیجنڈ آف مائیکل مشرامیں ارشد وارثی اور بھومن ایرانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم کو 5 اگست کو نمائش کے لیے پیش کیا جانا تھا۔
تازہ ترین