• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کا دن،وزیراعلیٰ سندھ کاچرچ ، مندر اور گردوارے کا دورہ

Karachi Minorities Day Cm Sindh Visit Church Mandir
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنی سالگرہ اقلیتی برادری کے ساتھ منا کرقومی یکجہتی کا پیغام دیا۔ اقلیتوں کے قومی دن پر ٹرینٹی چرچ اور سوامی نارائن مندرکا دورہ کیا اور اقلیتوں کےمسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

آج ملک بھر میں اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پہلے ٹرینیٹی چرچ کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا استقبال بینڈ کی دھن پر کیا گیا۔ اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لیے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔

تقریب میں وزیر اعلی ٰکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے بھی اقلیتوں کے مسائل حل کئے اور آئندہ بھی کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتا یا کہ آج ان کی سالگرہ ہے جس پر سب نے انہیں سالگرہ کا گانا گا کر مبارک باد دی گئی۔

چرچ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ پہنچے سوامی نرائن مندر جہاں انہو ں نے کوئٹہ کے شہدا کے لیے موم بتیاں جلائیںاور کیک بھی کاٹا۔ سید مراد علی شاہ نے گردوارے کا دورہ کیااور سکھ برادری کی ارکان سے ملاقات بھی کی ۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہاوس میں چھوٹی سی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں وزراء اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔
تازہ ترین