• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور مثبت دن کا اضافہ

Pakistan Adds Another Positive Day On The Stock Exchange
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور مثبت دن کا اضافہ ہوگیا۔ 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 40 ہزار 2 سو کی سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے مثبت رجحان رہا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے،سیمنٹ کی پیداوار بڑھانے کی یاداشتی معاہدے کی خبروں اور مارکیٹ میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی توقع سے بہتر مالیاتی نتائج انڈیکس میں اضافے کی وجہ بن رہے ہیں۔

ایکسچینج سے حاصل کی گئی آخری اطلاعات کے مطابق 100 انڈیکس میں 178 پوئنٹس اضافے سے 40 ہزار 209 کی سطح پر کاروبار جاری تھا۔
تازہ ترین