چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین میانمار کے امن عمل کو فروغ دینے میں تعمیر ی کردار ادا کرتا رہے گا اور میانمار کے ساتھ اس کے سرحدی علاقوں میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کے لئے تعاون جاری رکھیں ۔
چینی صدر نے میانمار کی اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی کے ساتھ جمعہ کو گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میانمار میں جاری امن عمل کی حمایت جاری رکھتے ہوئے تعمیری کردار ادا کریں گے تاکہ اس اقدام کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے ۔
آنگ سان سوچی پانچ روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کر رہی ہیں ۔