• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری میھتیو بیرٹ کو آج امریکا ڈی پورٹ کیا جائے گا

Matthew Beret To Be Deported Today
امریکی بلیک لسٹ شہری میھتیو بیرٹ کو امریکا ڈی پورٹ کرنے کے لیے لاہور بھیج دیا گیا ہے، میھتیو کو آج صبح ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق امریکی بلیک لسٹ شہری میتھیو بیرٹ کو رات دس بجےاسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 657 کے ذریعے لاہور بھجوایا گیا۔

میتھیو بیرٹ کو آج صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے 711 کے ذریعے امریکا کے جان ایف کنیڈی ایئرپورٹ بھجوایا جائے گا۔اس سے پہلے امریکی بلیک لسٹ شہری کو اڈیالہ جیل سے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا تھا۔

امریکی شہری کا پاکستان کا ویزہ بھی مسنوخ کردیا گیا تھا۔ امریکی بلیک لسٹ شہری 5 اگست کو ترکی سے اسلام آباد پہنچا تھا ۔
تازہ ترین