• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کےلئے سیمینار

Seminar To Aware About Diabetes In Karachi
کراچی کے مقامی ہوٹل میںتین روزہ بین الاقوامی ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ورزش نہ کرنا اس مرض کی ایک بنیادی وجہ ہے۔

مقامی ہو ٹل میں نجی اسپتال کی جانب سے تین روزہ سیمینار میں ڈاکٹرز،نرسز اور طالبات نے شرکت کی ،ماہر ذیابیطس ڈاکٹر عصمت کا کہنا تھا کہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں ستر لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں جس کی ایک اہم وجہ ورزش نہ کرناہے۔

سیمینار میں مختلف ورک شاپس کا اہتمام بھی کیا گیا جس کا مقصد ڈاکٹرز اور نرسسزکو تربیت دینا ہے تاکہ مریضوں کا بہتر طریقے سے علاج کیا جاسکے۔

سیمینار میں اندورن اور بیرون ملک کے ڈاکٹروں نے شرکت کی ،تنزانیہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار عباس کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کےمریض کی کوئی بھی علامت ظاہرہوںتو فوری طورپرڈاکٹرسےرجوع کریں تاکہ بروقت علاج کیاجاسکے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ذیابیطس کا مرض ایک چیلنج بنا ہوا ہےجس پر ملکی اور بین الاقوامی ڈاکٹرز کو مل کر کام کرنا چاہِئے ۔
تازہ ترین