• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کا نگو وائرس بلوچستان میں12افراد کی جانیں لے چکا

Congo Virus Took 12 Lives In Baluchistan
بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سےاب تک 12افراد کی جانیں لےچکاہے، محکمہ حیوانات کی جانب سے کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ کےتعاون سے مرض کی روک تھام کے لئے اسپرے جاری ہے۔

بلوچستان میں کانگووائرس کا پہلا کیس فروری میں رپورٹ ہوا تھا، جس میںکوئٹہ کا بیس سالہ صدام حسین وائرس کاشکار ہوکرجاں بحق ہوگیاتھا، یوں اب تک بلوچستان کےعلاوہ افغانستان سے بھی کانگو وائرس کے 24 مریض کوئٹہ کےفاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال لائے جاچکے ہیں۔

کوئٹہ میں گذشتہ روز جاں بحق ہونے والی فاطمہ بی بی اس مرض کا بارہواں شکار تھی،تاہم اس دوران بارہ مریض صحتیاب بھی ہوئے اور اب بھی تین مریض زیرعلاج ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آج صبح بھی ایک مریض جس کا نام امین اللہ اوراس کا تعلق سیٹل ئٹ ٹائون سے بتایاجاتا ہے اسے اسپتال لایا گیاجس کےبعد اسپتال میں کانگو کے تینمریض ہو گئے ہیں تاہم ابھی تیسرے میں کانگو وائرس کی تصدیق نہیں ہو ئی ہے۔

بلوچستان میں کانگو وائرس کی گھمبیرہوتی صورتحال کے پیش نظر محکمہ امورحیوانات الرٹ جاری کرچکا ہے،جبکہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی اسپرے بھی شروع کرچکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہکا اس صورت حال پر کہنا ہے کہ کوئٹہ کو ہم نے چھ زونز میں ڈیوائڈ کردیا ہے، اس میں ہماری ٹیمیں لگیں گی، جتنے بھی ہمارےلائیواسٹاک کے پانچ ہاسپٹلز ہیں اس میں یہ اسپرے مشیندستیاب ہوگی۔

محکمہ امور حیوانات کےالرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ مال مویشی کاکاروبار کرنے والے خود پراور جانوروں پر چیچڑ مار اسپرے کریں، جبکہ مذبح خانوں میں کام کرنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
تازہ ترین