• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Olympics Delegation To Return Home Empty Handed
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 31 ویں اولمپکس مقابلے رنگارنگ تقریب کےبعد ختم ہوگئے ۔کھیلوں کے دوران پاکستان کوئی تمغہ حاصل نہیں کر سکا جبکہ انڈیا نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔

3 گھنٹے تک جاری رہنے والی اختتامی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کھلاڑیوں نے بھی رقص کیا اور جم کر جشن منایا۔ کُھل کر سیلفیز بنائیں ، بارش کے باوجود جوش میں کمی نہ آئی ۔

فنکاروں کی خوبصورت پرفارمنس کے بعد اولمپکس مشعل بجھا دی گئی۔ اختتامی تقریب کے بعد اولمپکس کا جھنڈا ٹوکیو کے سپرد کیا گیا جہاں 2020 میں اگلے اولمپکس منعقد ہوں گے۔

16 روزہ مقابلوں206 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 11303 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریو اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ میں امریکا بازی لے گیا ۔46 گولڈ اور 121 مجموعی تمغوں کے ساتھ نمبر ون رہا،برطانیہ 27 طلائی تمغوں اور 67 مجموعی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور چین 26 گولڈ اور 70 مجموعی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔

ریو اولمپکس کے آخری روز ریسلنگ ایرینا میں بدمزگی پیدا ہوئی،منگولیا کے کوچز نےاپنے پہلوان کے خلاف فیصلہ آنے پر احتجاج کیا،ججز کے سامنے اپنی شرٹ اور جوتے اُتار دیے۔
تازہ ترین