• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ بنائیں گے،مکیش کمار چائولہ

Car Registration Book Replaced By Smart Card Says Mukesh Kumar Chawla
صوبا ئی وزیر بر ائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کما ر چا ئو لہ نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم کر کے اسما ر ٹ کا ر ڈ متعارف کرا یا جا رہا ہے ۔

اسما ر ٹ کا ر ڈ کا مقصد گا ڑیو ں کے ما لکا ن کی سہو لت کے ساتھ ان کا کمپیوٹرا ئز ڈ ڈیٹا رکھنا بہت آسا ن ہو گا ۔یہ با ت پیرکو انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔

انہو ں نے کہا کہ اسما ر ٹ کا ر ڈ کے متعا رف ہو نے سے جعلی بک رجسٹریشن کا بھی خا تمہ ہو گا کیو نکہ جعلی رجسٹریشن بک پر چلنے والی گا ڑ یا ں ایک بہت بڑاسیکور ٹی خطر ہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گا ڑیو ں کی رجسٹریشن کے لئے مالکان کو سہو لت فراہم کر نے کے لئے ٹو یو ٹا شو رو م ، خالد بن ولید رو ڈ اور ہنڈا /سو زو کی کے شورو م پر محکمہ ایکسا ئز کے دفاتر قا ئم کئے جا ئیں گے ۔

متعلقہ عملہ تعینا ت کیا جائے گا انہو ں نے کہا کہ اس عمل سے نہ صر ف گا ڑیو ں کی رجسٹریشن کا دبا ؤبھی کم ہو گا ۔صوبا ئی وزیر مکیش کما ر چاؤلہ نے کہا کہ مذکو رہ مرا کز پر گاڑیو ں کی انسپکشن اور فزیکل تصدیق کا کا م بھی کیا جا ئے گا۔

ان اقدا ما ت کا مقصد عوام کو سہو لتیں فرا ہم کر نا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ موجو دہ صو ر تحا ل میں یہ با ت انتہا ئی اہم ہے کہ تما م گاڑیوں اور ان کے ما لکا ن کا ڈیٹا صحیح طو ر پر محفوظ کیا جائے اور دہشت گر د ی کے امکا نا ت کو کم سے کم کیا جائے گا ۔
تازہ ترین