• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ فلم ’کڈنیپ‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر

Hollywood Film Kidnap First Trailer Released
ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم کڈنیپ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

لوئس پریٹو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی ماں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بیٹے کے اغواء کے بعد اسے ڈھونڈنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتی ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں ہیلے بیری،سیج کوریا،لیو ٹیمپل اور کرس میک گن سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایرک ہوسم اور گریگوری چو کی مشترکہ پروڈیوز کردہ فلم 2دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین