• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو اس کی رقم سود سمیت واپس کی ، وائٹ ہائوس

Iran To Return The Money Including Interest White Hous
وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کو دی جانے والی رقم ایران ہی کی ملکیت تھی جو اسلامی انقلاب سے قبل امریکا کو فوجی سامان خریدنے کے لئے دی گئی تھی۔

جوش ارنسٹ کا میڈیا سے گفتگو میں کہناتھاکہ 1981ء میں ایران کی جانب سے امریکی فوجی سامان خریدنے کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی رقم دی گئی جو ایران میں اسلامی انقلاب کے ایرانی اکاونٹس کے منجمد ہونے کے باعث واپس نہیں کی جاسکی تھی جسے امریکا نے سود سمیت واپس کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 40 کروڑ ڈالر کی رقم کے عوض ایران کی جانب 4 امریکی قیدیوں کو آزاد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی جن کو جہاز کے ذریعے امریکا لایا گیا۔

پہلی بار انتظامیہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ امریکی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایران کو تعاون کے طور پر رقم دی گئی۔

دوسری جانب امریکی صدر اور ریاست کے سیکرٹری جان کیری نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ مرکزی بینک سے لین دین کی قسم ہے۔
تازہ ترین