• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے حق میں بیان، بھارتی اداکارہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ

Case File Against Indian Actress
رفیق مانگٹ...پاکستان کے حق میں بھارتی سیاسی رہنما اور اداکارہ کو بیان دینا مہنگا پڑگیا اور ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

رمیہ نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر کے حالیہ ریمارکس کہ’ پاکستان جانا ’نرک‘ جانے کے مترادف ہے‘کا حوالہ دیتے ہوئے 33 سالہ کانگریس لیڈر اور اداکارہ رمیہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان جہنم نہیں ہے،پاکستانی بھی ہماری طرح کے لوگ ہیں،ان کے ساتھ بہترین انداز سلوک کیا جانا چاہیے۔‘

بھارتی اداکارہ رمیہ کے خلاف کرناٹک کے شہر میڈی کری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ رمیہ کے پاکستانیوں کے حق میں تبصرے بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں اسی بغاوت کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جانا چاہئے ۔

ایڈووکیٹ ویٹٹھل گوڑا نے رمیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرایا ہے ۔وکیل کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ خوفناک عمل ہے کہ اس نے ایک ایسے ملک کی تعریف کی جس پر بھارت کی طرف سے دہشت گردی کو فروغ دینے کاذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

کیس ہفتہ کو سنا جائے گا۔
تازہ ترین