• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو1122 کےجدید ترین اسنارکلز استعمال سے پہلے ہی خراب

Rescue 1122 Modern Technology Damaged Before Using
ریسکو 1122 کے جدید اور مہنگے ترین اسنارکلز استعمال سے پہلے ہی خراب ہو گئے، دونوں اسنارکلز 62 کروڑ 90 لاکھ روپے میں فن لینڈ سے خریدے گئے تھے۔

بلند عمارتوں میں ریسکیو کی کارروائیوں کے لیے 1122 کو 2 جدید ترین اسنارکلز فراہم کی گئیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے دعویٰ کیا تھا کہ ان جدید ترین اسنارکلز کی خریداری میں 14 کروڑ روپے سے زائد کی بچت کی گئی۔

ایک اسنارکل 341 فٹ جبکہ دوسری 230 فٹ اونچی عمارتوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کی صلاحیت رکھتی ہےتاہم یہ اسنارکلز استعمال سے پہلے ہی جواب دے گئیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جلد ہی دونوں اسنارکلز کا افتتاح کرنا تھا۔ڈسٹرکٹ آفیسر ر یسیکو ڈاکٹر احمد رضا کے مطابق دونوں اسنارکلز میں معمولی خرابی آئی ہے۔

فن لینڈ کی کمپنی نے 10 سال تک خرابی اورمرمت کی ذمہ داری لے رکھی ہے،کمپنی کے انجینئرز پہنچ گئے،3 روز میں خرابی دور کر لی جائے گی۔
تازہ ترین