• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ،کانگو وائرس کیخلاف ہنگامی حالت کا اعلان

Balochistan State Agency Declared Against Congo Virus
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کانگو وائرس کے موثر تدارک کیلئے مہم تیز کر دی گئی ہے جہاں کانگو وائرس کا خطرہ ہے، وہاں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے کانگو وائرس کیلئے ہنگامی حا لت کا اعلان کر دیا ہے، بلو چستان بھر میں کانگو وائرس کےبروقت تدا ر ک کےلئےمہم تیزی سے جا ری ہے۔

صوبے کے 12اضلاع میں کانگووائرس کا خطر ہ زیادہ ہےجن میں کو ئٹہ،ژو ب،لورالائی،کوہلو،خاران،پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،مو سی خیل،بولان،بارکھان اور پنجگور شا مل ہیں ۔

ذرائع کے مطا بق ہائی رسک اضلا ع میں اسپرےمہم کے لئے متعدد ٹیمیں تشکیل د ے دی گئی ہیں اور روزا نہ کی بنیاد پراسپرے کا کام جار ی ہے،اب تک صو بہ بھر میں 204فارمز میں جراثیم کش سپرے کیا جا چکاہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق تما م اضلاع کی مویشی منڈیوں میں بھی اسپرے کیاجارہاہے،تمام اضلا ع کےداخلی و خارجی راستوں پر محکمہ کاعملہ تعینات ہےجو مویشیوں کومعائنہ اوراسپرےکےبعد شہرمیں داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے۔
تازہ ترین