• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Snow City In Saudi Capital Riyadh
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مملکت کا پہلے اور سب سے بڑا ’برف کا شہر‘ عوام کے لئے کھول دی گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں بنائے گئے اس ’برف کے شہر‘ کا رقبہ 5000 مربع میٹر ہے اور اس پر مجموعی طور پر 10 کروڑ ریال کے قریب لاگت آئی ہے۔

برف کے اس شہر میں فی گھنٹہ 350 افراد کی گنجائش ہے اور اس میں 12 مختلف نوعیت کی تفریحی سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس ٹھنڈے شہر میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری رہتا ہے جہاں داخل ہونے کے لئے آپ کو مخصوص لباس بھی زیب تن کرنا پڑتا ہے۔

شہر میں معلق پل ، آئس اسکیٹنگ ، سیڑھیوں اور رسیوں کے راستے ، چڑھنے کی دیواریں ، آئس بمپر کارز ، اسکائی زون اور مختلف لمبائی کی ڈھلوانیں شامل ہیں۔

ریاض کے گورنر کے مطابق اس منصوبے کا مقصد تمام لوگوں کو نئی جدت کے حامل کھیلوں کے ذریعے خوش گوار ماحول میں وقت گزارنے کا بہترین موقع فراہم کرنا ہے۔
تازہ ترین