• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکن تھرلر فلم’بلیئر وِچ‘کا نیا ٹریلر جاری

New Trailer Of Blair Witch Released
خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ تھرل سے بھرپور امریکن فلم بلیئر وِچ (Blair Witch)کانیاسنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایڈم ونگارڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کالج میں زیر تعلیم طلبہ کے گرد گھومتی ہے جو ایک پراسرار مخلوق کی حقیقت جاننے کیلئے جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جیمز ایلن،ویلوری کری،کیلی ہرنانڈس،برینڈن اسکاٹ اور کوربن ریڈ سمیت دیگر شامل ہیں۔

کیتھ کالڈر کی پروڈیوس کردہ فلم لائنزگیٹ کے بینر تلے 16ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین