• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:کانگووائرس کے شبے میں ایک اور مریض اسپتال داخل

Quetta 1 Patient Enter In Hospital Due To Congo Virus
کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے شبے میں ایک اور مریض کو داخل کروا دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کےشبے میں مزید ایک مریض کو فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، اس مریض کو لورا لا ئی کے علاقے میختر سے لایا گیا ہے جو زمینداری کے شعبہ سے وابستہ ہے۔

مریض کے خون کے نمونے حاصل کر کے تشخیص کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں، ا ب فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کےمشتبہ مریضوں کی تعد ا د 3 ہوگئی ہے۔
تازہ ترین