• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کے فیصلے پاکستان سے ہوں گے،فاروق ستار

Decisions Of Mqm To Be Taken From Pakistan Farooq Sattar
ایم کیوایم مائنس ون ہوگئی،ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی قیادت سنبھال لی، فاروق ستار نے قائد تحریک کے بیان اور پالیسی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہو ئےکہا اب تمام فیصلے متحدہ پاکستان کرے گی۔

فاروق ستار نے کہا بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھنے کے دوران وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ ایسا کچھ ہوگاریاست پاکستان کے حوالے سے جو نعرے لگے وہ قطعی طور پر نہیں لگنے چاہیے تھے،اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

قائد کسی بھی کیفیت میں ہوں،ایسا عمل دہرانے نہیں دیں گے،اگرذہنی تنائو سے ایسا ہو رہا ہے اور بار بار ہورہا ہے تو پھر اس مسئلے کو ہی حل کیا جانا چاہیے،قائد تحریک کی ایک غلطی سے کارکن اور جماعت مذاق کا نشانہ بن رہی ہے،متحدہ رہ نما فاروق ستار نے پریس کانفرنس میںایم کیو ایم کے سیل کئے گئے تمام دفاتر کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کے بعد کراچی پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فاروق ستار کے نام سے رجسٹرڈ ہے، جس ایم کیو ایم کے تحت ہم نے حلف لیا اس میں ایسے کسی طرز عمل کی گنجائش نہیں ہے۔میرے اس پیغام کو سمجھیں یہ یہاں کیلئے بھی ہے اور وہاں کیلئے بھی ۔

انہوں نے کہامتحدہ قومی موومنٹ کو آپریٹ بھی پاکستان سے ہونےکی ضرورت ہے،کراچی میں جو امن ہوا ہے، وہ ہماری وجہ سے ہوا ہے،ہم نےلوگوں کو امن برقرا رکھنے کی تلقین کی ہے۔اب ہم ایم کیو ایم ہیں اورایم کیو ایم ہم ہیں،جو ہماری حب الوطنی پر شک کرے گا ہم اس پر شک کریں گے۔

کار کن یا قائد کسی بھی کیفیت میں ہوں ایسا عمل اب دوہرانے نہیں دیں گے،ایم کیو ایم بار بار ایسے عمل کی متحمل نہیں ہو سکتی، ہماری پالیسی تشدد کی پالیسی نہیں ہے۔جذبات میں آکر بھی پاکستان مخالف نعرےلگا دیے یہ کوئی توجیح نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا بہت براہواس واقعے کی مذمت کرتا ہوں،ہماری خواہش تھی کہ یہ پریس کانفرنس گزشتہ رو زہی کرتے اور متحدہ کا موقف سامنے لایا جا سکے جس کے تمام لوگ منتظر بھی تھے،تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ہمیں اپنا موقف بیان نہیں کر نے دیا گیا جس کا ہمیں افسوس ہے۔

گزشتہ روزہمارا وقف سامنے نہ آنے یہ اب یہ تاثر جا سکتا ہے کہ اب ہم ڈکٹیشن کے بعد موقف بیان کر رہے ہیں کہ کسی کے ڈر اور خوف سے یہ بیان سامنے لا رہے ہیں ۔کل ہم اس لیے آئے تھے کہ ہم پاکستان مخالف نعروں سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔

میڈیا ہائوسز پرجواشتعال انگیزی گذشتہ روز ہوئی ایم کیو ایم اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتیہے اور جس نے بھی انفرادی طور پرتشدد کا راستہ اختیار کیا اس کا بھی ایم کیو ایم سے کوئی ےتعلق نہیں ہے۔

ایم کیوایم کی پالیسی ملک کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی نہیں ہے،بلکہ ایم کیوایم کی پالیسی ملک کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی پالیسی ہے۔

خدا خدا کر کے کل میئر، ڈپٹی میئر ،چیرمین، ڈپٹی چیرمین کا انتخاب ہورہا ہے ، میں آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے صحافی بھائیوںکو مخاطب کرتے ہو ئے کہا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہماری پریس کانفرنس میں آپ لوگ تشریف لائے۔
تازہ ترین