• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافتی ورثے کی تباہی پر مقدمہ ،بانکی مون کا خیرمقدم

Sue On Cultural Heritage Destruction Banki Mon Welcomed
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے افریقی ملک مالی میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی تباہی کے سلسلے میں ہالینڈ میں شروع ہونے والے مقدمے کا خیر مقدم کیا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں بان کی مون نے کہا کہ اس مقدمے کی وجہ سے عالمی ثقافتی ورثے کو جان بوجھ کر تباہ کرنے کے اس رجحان کی طرف توجہ دلانے میں مدد ملے گی، جو زیادہ سے زیادہ تشویشناک ہوتا چلا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پیر کو احمد فقیہ المھدی نے دی ہیگ کی بین الاقوامی تعزیری عدالت کے سامنے یہ اعتراف کر لیا تھا کہ وہ 2012ءمیں ٹمبکٹو میں صدیوں پرانی مذہبی عمارات کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔

بان کی مون کے مطابق ایسی کارروائیاں تمام اقوام کے وقار اور شناخت کے ساتھ ساتھ ان کی مذہبی اور تاریخی جڑوں پر بھی حملوں کے مترادف ہیں۔
تازہ ترین