متحدہ قومی موومنٹ کے ضلع شرقی اور غربی کے منتخب یوسی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کے ووٹنگ کارڈ نائن زیرو پر ہی رہ گئے جسے رینجرز نے سیل کیا ہوا ہے۔
ڈسٹرکٹ چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمینز اور میئر و ڈپٹی میئرز کے لئے انتخابات آج ہورہے ہیں ۔ ضلع شرقی اور غربی میں متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندوں کو ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ایم کیو ایم نے ریٹرننگ افسران سے شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔