• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Pak England Series First One Day Starts Today
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج ساوتھ ہیمٹن میں کھیلا جائےگا۔

انگلش سرزمین پر پاکستانی شاہینوں کی پرواز بہتر انداز میں شروع ہوئی ہے اور ٹیسٹ کے بعد اب ان کی نظریں ہیں ون ڈے سریز پر مرکوز ہیں۔

انگلینڈ ٹیم کو ہوم گراونڈ پر ہرانا بہت مشکل ہے وہ بھوکے شیر کی طرح ہیں جو حریف پر جھپٹنا جانتے ہیں لیکن پاکستانی شاہینوں کی اس مرتبہ اڑان بہت اونچی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2010 سے لیکر اب تک 13 میچز میں10 میں پاکستان کو شکست ہوئی صرف تین جیتے۔

ون ڈے میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی تجربے کار شعیب ملک ،محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے ساتھ فاسٹ بولرز میں عامر اور وہاب یاض شامل ہیں جبکہ دوسری جانب انگلش بیٹنگ کا دارومدار جو روٹ اور کپتان ائون مورگن پر ہوگا۔

میچ پاکستان وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔
تازہ ترین