کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ 12 مئی میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ چند روز کے دوران سانحہ 12 مئی میں ملوث 20 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں ۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کی جس کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
گرفتار ملزمان تھانہ ایئرپورٹ میں بھی پولیس کو مطلوب ہیں جبکہ ملزمان میں سے 2 افراد فائر بریگیڈ کے افسر ہیں ۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان سانحہ 12 مئی میں ملوث ہیں ۔
گزشتہ چند دونوں کے دوران سانحہ 12 مئی میں ملوث 20 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔