• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری عدم پھیلاو ٔکی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں، ملیحہ لودھی

The Nuclear Non Proliferation Obligations Are Fulfilled Maliha Lodhi
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان جوہری عدم پھیلائو کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کررہا ہے ۔ پاکستان اس بات کا اہل ہے کہ اسے نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلامتی کونسل کے زیر اہتمام ایک مباحثے سے خطاب میں کیا ۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی کے عدم پھیلائو پر مل کر کام کرنا ہوگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلائو ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کامیابی سے عمل پیرا ہے اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھارہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کے لیے ایک موثر اور جامع نظام اپنا رکھا ہے اور پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں کے مزید تجربات پر از خود پابندی اپنا رکھی ہے اور امید رکھتے ہیں کہ بھارت بھی ایسا ہی کرے گا ۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس موقع پر سلامتی کونسل سے خطاب میں مطالبہ کیا کہ پاکستان کا ریکارڈ اسے اہل بناتا ہے کہ اسے نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنایا جائے ۔
تازہ ترین