• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ایکشن پلان پر اعلیٰ سطح کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

National Action Plan High Level Meeting Today In Islamabad
نیشنل ایکشن پلان پر صوبوں میں عمل درآمد پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے، حکمت عملی اور ایکشنز تیز کرنے کے امور پرغورہوگا۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت آج ہونےوالے اجلاس میں نیپ پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبوں سے متعلقہ امور اور بعض رکاوٹوں کے بارے میں امور زیرغور آئیں گے اور اس سلسلے میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔

ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس میں مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اور مشیروں کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی بی ، ڈی جی ایم او شریک ہونگے ۔

اجلاس میں فاٹا ریفامز کی سفارشات پر مبنی رپورٹ بھی منظوری کےلئےپیش کی جائے گی ۔
تازہ ترین