• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: محکمہ ایکسائز کا پراپرٹی کی تفصیلات جمع کرنے کیلئے سروے

Balochistan Exercise Department Collect Survey Property Details
بلوچستان میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی کی تفصیلات جمع کرنے کیلئے سروے شروع کردیا ،سروے مکمل ہونے کے بعد صوبے میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ کیا جائے گا ۔

یہ بات سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حامد الکریم نے قائمہ کمیٹی برائے مالیات ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،بورڈ آف ریونیو اینڈ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں بتائی۔

سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹروہیکل ڈائریکٹوریٹ میں کسٹمر سروس سینٹر کے قیام کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ طویل عرصے سے لوگوں پر واجب الادا ٹیکس کی وصولی کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو متعارف کرایا جائے گا ۔
تازہ ترین