• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر حملوں کے پیچھے روسی انٹیلی جنس ہوسکتی ہے، امریکی حکام

Russian Intelligence Could Behind The Cyber Crime Us Officials
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا پر ہونے والے سائبر حملوں کے پیچھے روسی انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خلاف ورزیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم ایف بی آئی ترجمان کی جانب سے ابھی تحقیقات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

سی این این کے مطابق تفتیش کاروں نے تصدیق کی ہے کہ تازہ ترین حملوں میں ملوث ہیکرز نے ڈیموکریٹک پارٹی کی تنظیموں کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

ہلیری کلنٹن نے مہم ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی ای میلز ہیک کرنے کا الزام ماسکو پر عائد کیا ہے جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متعدد واشنگٹن تھنک ٹینکس پر حملے پر بھی روسی ہیکرز کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

امریکاحکومت کے لیے سائبر خطرات ایک بحران کی صورت اختیار کر چکے ہیں،گزشتہ سال ایک کمپنی ہیکنگ کے باعث بڑے پیمانے نقصان اٹھانا پڑا تھا، جس کے بعد اس کمپنی کے عملے کی سربراہ کو استعفیٰ دینا پڑا۔

اس سائبر حملے میں 21کروڑ 5لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ امریکا کی سب سےبڑی سائبر اسنوپنگ تنظیم نیشنل سیکورٹی ایجنسی بھی ہیکنگ اسکینڈل کی زد میں ہیں، جس کے نتیجے میں کچھ انتہائی خفیہ کوڈ لیک یا چوری کرلیے گئےتھے۔
تازہ ترین