• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں انوکھی سرجری، مریض کے پیٹ سے 40چاقو برآمد

Indian Man Has 40 Knives Removed From Stomach After Urge To Eat Them
نئی دہلی کے ڈاکٹروں نےآپریشن کر کے ایک شخص کے پیٹ سےایک ،دو نہیں بلکہ40 چاقو نکالے جو اس نے دو ماہ قبل نگلے تھے۔

امریکی ٹی وی چینل نے بھارتی اخبارکے حوالے سے خبر دی ہے کہ چالیس چاقو نگلنے والا 42 سالہ شخص سرجیت سنگھ امرتسر کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔گزشتہ دنوں اس کے پیٹ کی انوکھی سرجری کی گئی جس میں سے کچھ مڑے ہوئے اور کچھ سات انچ لمبے بلیڈ والے چاقو نکالے گئے۔کچھ چاقو تو زنگ آلود بھی تھے۔

خبر کی تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ سرجیت دو بچوں کا باپ ہےاورپیٹ میں شدید درد کی شکایت لے کر دو ہفتے قبل اسپتال لایا گیا تھا ۔

آپریشن میں پانچ گھنٹے لگے ۔ سرجن ڈاکٹرجیتندر ملہوترا نے بتایا کہ سرجیت سنگھ پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور نفسیاتی مریض ہے۔ہم نے اس کے پیٹ کی اینڈواسکوپی کی جس کے ذریعے ٹیومر نما چیز دکھائی دی،ایسا لگتا تھا جیسے وہ کوئی بڑھتا ہواکینسر ہو۔‘‘

ڈاکٹر ملہوترا کا مزید کہنا تھا ’’یہ آپریشن بہت پریشان کن تھا کیونکہ ہماری طرف سےایک چھوٹی سی غلطی بھی مریض کی زندگی لے سکتی تھی ۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ اپنے 20 سالہ طبی کیریئر میں اس طرح کا انوکھاکیس کبھی نہیں دیکھا اور نہ سنا۔

سرجیت سنگھ نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے وہ چھریاں پانی کےذریعے نگلیں۔اس کا یہ بھی کہنا ہےاسے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں کیا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ کوئی روحانی طاقت اس کے پیچھے ہے۔‘‘

ڈاکٹر ملہوترا کے مطابق سرجیت اب خطرے سے باہر ہے اور چندروز میں اسپتال سےفارغ کردیا جائے گا۔
تازہ ترین