• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dubai International Mega Theme Park
دبئی میں وسیع و عریض رقبے پر پھیلے پہلے انٹرنیشنل میگاتھیم پارک کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جو31 اگست کو عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔

1اعشاریہ5ملین مربع فٹ پر پھیلے اپنی نوعیت کے اس انوکھے انڈور تھیم پارک کے 4مختلف زون تیار کئے جا رہے ہیں جن میں کارٹون کرداروں کی تھیم کے حامل جھولے ، والٹ ڈزنی کارپوریشن، مارول انٹرٹینمنٹ اور ڈائنوسار زایریا شامل ہیں جو کارٹون نیٹ ورک کے نام سے قائم کیا گیاہے۔

اس کے علاوہ100نشستوں پر مشتمل ہلک رائیڈ بھی تیار کی گئی ہے جس کے گِرد 360ڈگری پر گھومتی کومبو اسکرینز نصب کی گئی ہیں، 400میٹر کی اسپننگ کوسٹر بھی شائقین کو محظوظ کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔

28فوڈ کورٹس اور ریسٹورنٹس بھی تھیم پارک میں موجود ہیں جبکہ 25ریٹیل اسٹورزمیں پانچ ہزار سے زائد اشیاء سجائی گئی ہیں۔

انتظامیہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس منصوبے پرآنیوالی لاگت وہ ایک ہی سال میں حاصل کر لیں گے جو اس کی اوپننگ کے پہلے سال پارک میں 4اعشاریہ 5 ملین سیاحوں کی آمد کی توقع بھی ظاہرکر رہے ہیں۔بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے 408 ملین ڈالر سے 463 ملین ڈالرکی آمدنی ہو سکے گی۔
تازہ ترین