• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’باربار دیکھو‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

Film Bar Bar Daikho New Song Video Released
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا پہلی بار اپنے مداحوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے، بالی ووڈ کی نئی رومانٹک ڈرامہ فلم ’’بار بار دیکھو‘‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

’نچدے نے سارے‘ کے بول پر مبنی اس گانے کوجسلین رائل ، حرشدیپ کور اور سدھارتھ مہادیو ن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول ادیتیا شرما نے لکھے ہیں۔

نتیا مہرا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے ۔

کرن جوہر، فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کی پرڈیوس کردہ اس فلم میں کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رام کپور ا شامل ہیں۔

فلم رواں سال 9ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین