• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12 مئی کا عبوری چالان، وسیم اختر سمیت 56ملزمان نامزد

12 May Tragedy Interim Challahan 56 Accused Named Include Waseem Akhtar
جواد شعیب ....انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پولیس نے سانحہ 12 مئی کا عبوری چالان پیش کردیا جس میں نامزد میئر وسیم اختر، ایم پی اے محمد عدنان، کامران فاروقی سمیت 56 ملزمان کومقدمے میں باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے ۔

چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اوروسیم اختر کی نشاندہی پر اہم ملزم اسلم کالا کو گرفتار کیا گیا ۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 مئی 2007 کو قتل و غارت گری میں استعمال ہونے والا اسلحہ اسلم کالا سے برآمد ہوا۔ وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ، ملزمان کی جے آئی ٹی کیلئے اعلیٰ حکام سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

چالان کے مطابق نامزد ملزمان کی نشاندہی اور شواہد کیلئے واقعات کی سی ڈیز پیمرا سے حاصل کی جائیں گی۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے حتمی چالان جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سانحہ بارہ مئی کا مقدمہ تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین