• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
High Level Meeting Chaired By Pm
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کاجائزہ ، صوبوں سے متعلق امور اور بعض رکاوٹوں کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس میں مشیر سلامتی ناصر جنجوعہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اور مشیروں کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی بی ، ڈی جی ایم او شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فاٹا ریفارمز کی سفارشات پر مبنی رپورٹ بھی منظوری کےلئےپیش کی جائے گی ۔
تازہ ترین